امریکہ کی نئی پابندیوں کو ایران نے بین الاقوامی قواعد کے خلاف قرار دے دیا

امریکہ
loading...

تہران: ایران نے امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے آج سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جس سے ایرانی تیل کی برآمدات اور دیگر مالیاتی شعبے متاثر ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پابندیوں کے ردعمل میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی اقدام کا بھرپور اور فخریہ انداز میں مقابلہ کر ے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران معاشی جنگ کی صورت حال میں ہے اور ہم ایک ڈرانے دھمکانے والی عالمی طاقت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

حسن روحانی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کی تاریخ میں آج تک کوئی ایسا شخص وائٹ ہاؤس میں داخل ہوا ہو جو قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کے اس قدر خلاف ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایرانی تیل کی فروخت صفر پر آ جائے، مگر ہم اپنے تیل کی فروخت جاری رکھیں گے، اور ہرقسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ مسلسل مذاکرات کرنے کا پیغام بھیج رہا ہے لیکن اس تناظر میں مذاکرات نہیں ہوسکتے، انہیں پہلے پابندیاں ختم کرنی ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حسن روحانی نے کہا تھا کہ امریکی پابندیاں وائٹ ہاؤس کی اخلاقی اور سیاسی پستی کو ظاہر کرتی ہیں، امریکا ایران کے خلاف اس نئی سازش میں کامیاب نہیں ہوگا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں