مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف علی زرداری

آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے پھنسانےکی کوشش کی جارہی ہے،اگر جیل جانا پڑا تو خود جیل جاؤں گا، بینظیربھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا۔

نواب شاہ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی بنیادوں پر جیل بھجوایا گیا تھا، ہمارے دور میں کسی کو سیاسی بنیادوں پرجیل نہیں بھیجا گیا۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ نیب کے سخت قانون کے باعث وزیر اور افسران پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں