اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے، مصباح الحق

مصباح الحق

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ کے لئے سرفراز احمد ہی کو کپتان برقراررہنا چاہیے۔

مصباح الحق نے کہا کہ اب اس معاملے پر مزید بحث کی گنجائش نہیں، ایشیا کپ میں شکست سےٹیم  اور کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، گذشتہ ایونٹ میں شکست کے بعد ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ آئی۔

loading...

محسن خان اور مکی آرتھر میں غلط فہمی سے متعلق مصباح کا کہنا تھا کہ ان غلط فہمیوں‌ کو اب دور ہو جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے کہا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ میچز کی کپتانی کے بوجھ سے آزاد کر دینا چاہیے، اس کے باعث ان کی کارکردگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں شکست دے کر پاکستان نے لگاتار گیارہویں سیریز اپنے نام کر لی ہے، اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کیا تھا. پاکستان لگاتار نو ٹی 20 میچز جیت چکا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں