شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک توسیع

شہباز شریف

اسلام آباد: احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو راہداری ریمانڈ ختم ہونے پرمعزز جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا ۔

قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 10 نومبر تک کی توسیع کردی۔
یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو احتساب بیورو نے شہبازشریف کا تین روزہ راہداری ریمانڈ ختم ہونے پرانہیں احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔

loading...

احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک کی توسیع کردی تھی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں