ایکشن ہیرو اکشے کمار نے تین بڑی فلمیں سائن کرلیں

اکشے کمار

ممبئی:  بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار دو مشہور پروڈکشن کمپنیوں سے معاہدے کے بعد تین بڑی فلموں میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار فلم ’2.0‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ان دنوں فلم ’ہاؤس فل فور‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس کے بعد وہ پروڈکشن ہاؤسز ’فوکس اسٹار اسٹوڈیو اور کیپ آف گڈ ہوپ‘ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت تین فلموں میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔

loading...

شراکت کے تحت بننے والی اکشے کمار کی پہلی خلائی فلم ’مشن منگل‘ ہوگی جسے فلم ’پیڈمین‘ کے فلم میکرز ’آر بالکی‘ کے تعاون سے بنایا جائے گا۔

اس فلم میں جگن شکتی ہدایت کاری کا جادو جگائیں گے جوکہ اگلے سال نومبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں