مسٹر پرفیکٹشنسٹ کے لیے سلمان خان زیادہ اہم ہیں یا شاہ رخ !

مسٹر پرفیکٹشنسٹ

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹشنسٹ عامر خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر شاہ رخ اور سلمان خان ڈوب رہے ہوں گے تو وہ شاہ رخ خان کو ڈوبنے سے بچائیں گے۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامر خان سے بھارت کے مشہور ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ملائیکا اروڑا نے ایک دلچسپ سوال کیا کہ اگر ایک کشتی میں آپ، شاہ رخ خان اور سلمان خان موجود ہوں اور کشتی ڈوب رہی ہو اور آپ نے کسی ایک کو بچانا ہو تو آپ کس کو بچائیں گے۔

loading...

ملائیکا اروڑا کے سوال کا عامر خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’شاہ رخ خان کو بچائیں گے کیونکہ بھائی ڈوب ہی نہیں سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایک سپر اسٹار سلمان خان نے دوسرے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو فلم ’زیرو‘ کا مشورہ دیا تھا۔
اب یہ سننے میں آرہا ہے کہ بالی ووڈ کے ایک اور سپر اسٹار عامر خان نے بھی شاہ رخ کو ’راکیش شرما‘ (خلاء پر پہنچنے والی پہلے بھارتی) پر فلم بنانے کا مشورہ دے دیا، جس پر شاہ رخ خان فلم زیرو کے بعد کام شروع کریں گے۔

Spread the love
  • 5
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں