قندھار

کراچی میں قندھار کی سرد ہوائیں چلنے لگیں، جس کی وجہ سے شہر قائد میں سردی کے آثارنظر آنے لگے، شہر کی راتیں سرد اور صبح سویرے بھی موسم میں خنکی ہونے لگی۔

کراچی میں موسم بدل رہا ہے، صبح سویرے اور رات میں خنکی بڑھنے کی وجہ سے رات میں پنکھے بند ہونے لگے، جبکہ کمبل اور چادروں کا استعمال شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان دنوں کراچی میں قندھار سے آنے والی سرد ہواوں کا بسیرا ہےجومزید ایک دو روز چل سکتی ہیں،یہ خنک ہوائیں موسم سرما کی نوید سنارہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے مارچ کے درمیان شہر میں موسم سرما کی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں، کراچی میں دسمبر اور جنوری میں مغربی سسٹم آنے سے سردی کی لہریں آنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں اس وقت درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد ہے۔

کراچی میں خنکی بڑھتے ہی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، ماہرین طب کے مطابق شہر میں وائرل انفیکشن نے بچوں اوربڑوں سب ہی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دیر سے ہی سہی، شہر میں سردیوں کی آمد آمد ہے،موسم تبدیل ہو رہا ہے تو دوسری جانب لوگ کھانسی، نزلہ، زکام سمیت وائرل انفکیشن میں بھی مبتلا ہورہے ہیں۔

loading...

سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیربل گینانی کے مطابق بدلتے ہوئے موسم کے باعث اسپتالوں میں وائرل انفکیشن کے متاثرین کی تعداد کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بیماریوں سے بچاؤ کیلئے جہاں کھانے پینے میں احتیاط ضروری ہے، وہیں صفائی ستھرائی اور کھانے سے قبل ہاتھ صابن سے دوھونے بھی ضروری ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق وائرل انفکیشن ایک سے دوسرے کو باآسانی منتقل ہوتا ہے اس لئے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔

ادھر لاہور میں کچھ روز خنکی میں اضافے کے بعد موسم پھر معتدل ہو گیا ہے، شہر میں صبح سویرے درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، کالام، مالم جبہ اور ہنزہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے۔

ملک بھر میں درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بالائی علاقوں کالام اور ہنزہ میں پارہ منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، درجہ حرارت استور میں منفی دو اور بگروٹ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا ۔

کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،مظفر آباد میں 24 گھنٹے میں کم سے کم درجہ حرارت  6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں اور بلوچستان کے شمالی حصوں میں موسم سرد رہے گا۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں