تعلیم کے فروغ کے لیے شکیرا نے بڑا کام کر دکھایا

شکیرا

بگوٹا: کولمبیا میں بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کے لیے شکیرا نے40 لاکھ ڈالر عطیہ کر دئیے۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریم کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں۔ گلوکارہ شکیرا 2003 سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں۔

انھوں نے بچوں کی مدد سے ایک سکول کی بنیاد رکھی ہے اور ان کو علم کی روشنی سے منور کرنے کے لیے 40 لاکھ ڈالر عطیہ بھی کر دئیے۔

کولمبیا میں تقریب کے دوران گلوکارہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کی فرمائش پر تصاویر بھی بنوائیں۔ شکیرا کے عطیے پر سکول اساتذہ نے ان سے اظہار تشکر بھی کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں