دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں

کشمیری
loading...

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری آج  یوم شہدائے جموں منارہے ہیں۔

کشمیری جدوجہد آزادی کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ منا رہے ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراجہ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسندوں نے نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں مسلمانوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا۔

جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کررہے تھے۔ حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں