دنیا کا سب سے بڑا مچھر!

بڑا مچھر

چین کے صوبے سیچوان کے شہر چینگڈو سے ملنے والے ایک مچھر کے پروں کا پھیلاؤ 11.5 سینٹی میٹر اور ٹانگوں کا پھیلاؤ 25.8 سینٹی میٹر تھا۔

یہ مچھر ہولوروسیا میکاڈو نسل سے تعلق رکھتا تھا۔ اس مچھر کو اب باضابطہ طور پر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کے سب سے بڑے مچھر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

انسیکٹ میوزیم آف ویسٹ چائنا کے ڈائریکٹر زاہو لی نے بتایا کہ ان کے سٹاف کو یہ مچھر 2017 میں جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان میں شہر چینگڈو میں واقع کینگ چنگ پہاڑوں سے ملاتھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مچھر کی جسامت دوسری کئی انواع کے مچھروں سے بڑی تھی۔ زہو نے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو مئی میں اس دریافت کے بارے میں بتایا۔ 5 ماہ کے پراسیس کے بعد گینیز انتظامیہ نے اس مچھر کو دنیا کا سب سے بڑا مچھر قرار دے دیا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں مچھروں کی 15 ہزار انواع دریافت ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 800 انواع صرف چین سے ملی ہیں۔ بہت سے بڑے مچھر تو انسانی خون پینے کی بجائے پھولوں کا رس بھی پیتےہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں