چوہدری غلام حسین نے توڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین کے متعلق بڑا انکشاف کر دیا

سینئر صحافی غلام حسین

لاہور: ایڈیٹر آجکل چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ہونے والے احتجاج میں توڑ پھوڑ کے لیے ن لیگ نے کروڑوں روپے بانٹے ۔

ایک ن لیگی ایم این اے کا بھائی مظاہروں کے دوران خود بھی توڑ پھوڑ کرتا رہا ہے۔ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ نے مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کرانے کے لیے کروڑوں روپے بانٹے۔

توڑ پھوڑ کے لیے داڑھی والوں اور بنا داڑھی والوں کو الگ الگ ریٹ دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ایک ایم این اے کے بھائی نے حالیہ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔

ملک بد ترین اقتصادی صورت حال سے نکل آیا ہے، ان کا پہلا حربہ ناکام ہوگیا ہے اب یہ مزید سازش بھی کریں گے۔
چوہدری غلام حسین نے مریم نواز کے ساتھ ایک شخص کی تصویر اپنے پروگرام میں چلائی اور کہا کہ لاہور سے سکھیکی تک جو توڑ پھوڑ ہوئی ہے وہ انہوں نے کرائی ہے۔

گاڑیاں جلائیں، موٹرسائیکلوں والوں کو مارا اور لوگوں کو گولیاں مروائی ہیں۔ لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک انہوں نے میدان جنگ بنادیا۔ ن لیگ والے بتائیں کہ کیا یہ ختم نبوت ﷺ پر کام ہو رہا تھا یا غنڈہ گردی ہورہی تھی۔

چوہدری غلام حسین

خیال رہے کہ توہین رسالت ﷺ کیس میں سزا یافتہ آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے خلاف تحریک لبیک سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں تین روز تک بھرپور احتجاج کیا تھا ۔

پورے ملک میں پہیہ جام تھا اور مارکیٹیں اور دفاتر بند رہے تھے۔ احتجاج کے دوران متعدد مقامات پر توڑ پھوڑ، جلاﺅ گھیراﺅ، فائرنگ کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔

تحریک لبیک کی قیادت کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

حکومت کے ساتھ معاہدے میں بھی یہ واضح کیا گیا تھا کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق مظاہروں میں توڑ پھوڑ کرنے والے 2 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں