نشے میں دھت جہاز کے کارگو کے سویا ہوا ملازم کہاں پہنچا ؟

جہاز

امریکن ائیرلائن بیگیج ہینڈلر جہاز کے کارگو کے حصے میں سو گیا اور شکاگو پہنچ گیا۔ اس شخص نے اعتراف کیا کہ واقعے کے وقت وہ نشے میں دھت تھا۔

یو ایس اے ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق کنساس سٹی میں پیش آنے والے اس واقعے میں اس شخص نے کام کے دوران جہاز کے اندر کچھ دیر سونے کا سوچا ۔ باقی عملے کو اس کی گمشدگی کا پتا ہی نہیں چلا اور جہاز شکاگو کے لیے پرواز کر گیا۔

loading...

اس دوران یہ شخص بوئنگ 737 میں سویا رہا۔ بیگیج ہینڈلر، جس کی شناخت نہیں بتائی گئی، اس وقت تک دریافت نہیں ہو سکا، جب تک جہاز شکاگو میں ہوائی اڈے پر اتر نہیں گیا۔

ائیر لائن کے اس ملازم سے شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ، ایف بی آئی اور یو ایس اٹارنی آفس نے پوچھ گچھ کی۔ اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ وہ نشے میں تھا اور اسی دوران سو گیا۔

اس 23 سالہ ملازم پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے لیکن ائیر لائن نے اسے ملازم سے نکال دیا ہے۔ اس کے علاوہ ائیرلائن واقعے کی تحقیقات بھی کر رہی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں