گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کو لوٹنے والا جدید چور پکڑا گیا

گوگل میپ کے ذریعے

نئی دہلی: بھارت میں ایک ایسا چور پکڑا گیا ہے کہ جو گوگل میپ کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں چوریاں کرتا تھا۔

اس چور کو حیدرآباد میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ شخص گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کے گھر تلاش کرتا اور پھر اس جگہ پر پہنچ کر گھر میں چوری کرتا تھا

۔ٹیکنالوجی ہمارے ہر شعبہ ہائے زندگی پر اثرانداز ہوئی ہے۔ حتیٰ کہ نوسرباز بھی اس سے کما حقہ استفادہ کر رہے ہیں۔

چور نے پولیس کو بتایا کہ ”میں گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کے گھر تلاش کرتا اور پھر پرواز پکڑ کر اس شہر میں چلا جاتا۔ پہلے میں اس علاقے کا معائنہ کرتا۔ کئی دن تک میں اس گھر کی نگرانی کرتا رہتا اور جب گھر والے کہیں باہر جاتے تو میں ان کی غیرموجودگی میں اندر گھس کر چوری کر لیتا تھا۔

چوری کے بعد میں لوٹے ہوئے مال کے ساتھ ٹرین کے ذریعے واپس اپنے شہر جاتا تھا۔ چوری کرنے سے پہلے میں دستانے لازمی پہنتا تھا تاکہ فنگر پرنٹس سے پکڑا نہ جاﺅں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں