عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

لاہور:  100 دن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کام کی مثالیں دی جاتی تھیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔ عمران خان انتقام کی آگ میں جھلس رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ شہباز شریف کے طبی معائنےکے لیے دو ہفتے بعد بورڈ تشکیل دیا گیا۔ شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں ان کے چیک ضروری ہیں۔ شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا حصہ ہے۔

اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہباز شریف نے کیا کیا ہے۔ مریم اورنگزیب  نے کہا کہ دوسال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں، آج کسان اور عوام مشکل میں ہیں۔ کسانوں کی فصلیں سوکھ رہی ہیں، کدھر ہیں بزدار صاحب؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم صبح، دوپہر، شام عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ علیمہ باجی کو پچھلے دروازے سے این آر او دے دیا گیا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ سودن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں