ایمرجنگ ایشیاء کپ: ہانگ کانگ کا پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ایمرجنگ

کراچی: ایمرجنگ ایشیاء کپ 2018 کے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایمرجنگ ایشیا کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

دوسرا میچ متحدہ عرب امارات اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ڈی ایچ اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

loading...

یاد رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور سری لنکا کر رہے ہیں، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ‘اے’ میں شامل بھارت، سری لنکا، اومان اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ان ٹیموں کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے جب کہ گروپ ‘بی’ میں پاکستان، بنگلادیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ بی کے تمام 6 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور ڈی ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے میں کھیلے جائیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں