سپر پاور امریکہ نے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا

امریکہ

واشنگٹن: ستر برس میں تین بار ورلڈ آرڈر کے نام پر دنیا بھر میں آگ وخون کا کھیل رچانے والے امریکہ نے ایک اور نیو ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس، چین اور ایران کو لگام دینے کے لیے دیگر ممالک کا اتحاد قائم کریں گے۔ ایک اور ورلڈ آرڈر یا قتل وغارت کا ایک اور بہانہ، گزشتہ تین ورلڈ آرڈرز کے بل بوتے پر دنیا کو سرد جنگ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جھونکنے اور بلا شرکت غیرے سپر پاور کے مزے لوٹنے والا امریکہ ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دینے کے لیے پر تولنے لگا ہے۔

loading...

برسلز میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے نیا شوشہ چھوڑا ہے کہ صدر ٹرمپ روس، چین اور ایران کو لگام دینے کے لیے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دے رہے ہیں جس میں جمہوریت اور امن کے لیے مہذب اقوام کا اتحاد قائم کیا جائے گا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ نے ورلڈ آرڈر کے نام پر سویت یونین کے ساتھ سرد جنگ چھیڑ دی تھی۔ سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد بش سینئر نے ایک اور ورلڈ آرڈر تشکیل دیا اور مشرق وسطیٰ میں آگ بھڑکا دی۔نائن الیون کے بعد دنیا ایک اور ورلڈ آرڈر سے متعارف ہوئی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں