ن لیگ جو کرے گی اس کا خمیازہ خود بھگتے گی ،فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کےکیسزکو رکوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ن لیگ قیادت کوپتہ ہےکیسزمیں اب ان کوسزائیں ہونے جارہی ہیں، ن لیگ جوکرےگی اس کاخمیازہ خود بھگتےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی ہدایت  پرکارکنان کو جمع کیا گیا اور احتساب عدالت کےباہرجان بوجھ کرماحول خراب کیاگیا، ن لیگ کارکنان کے پولیس اہلکاروں کودھکے دینے کی مذمت کرتاہوں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سےحکمت عملی کےتحت کارروائی کی گئی، حمزہ شہباز نےآج صبح ہی کہہ دیا تھا اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، شہباز شریف کےخلاف کیس جاری ہے، روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف اورشہباز شریف کے کیسز کو رکوانے کی کوشش کی جارہی  ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس بھی منطقی انجام کی طرف جارہا ہے، ن لیگ قیادت کو پتہ ہے کیسز میں اب ان کو سزائیں ہونے جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نےآج صبح  ہی کہا تھا پولیس کو ٹف ٹائم دینےجارہےہیں، احتساب عدالت کے باہر ن لیگ حکمت عملی کے تحت ماحول خراب کر رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپیکرپرحملہ کیاگیا، پنجاب اسمبلی میں بدمعاشی کےبعد اب باہر    بھی وہی ماحول بنایا جارہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا احتساب عدالت کےباہرمنصوبہ بندی کےتحت کارکنان کوجمع کیاگیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر پھینکنے کے لیے انڈے بھی لائےگئے، 200، ڈھائی سو کارکنان ہے ، پولیس کارکنان کو منتشر کرلے گی۔

وزیراطلاعات  پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگ جوکرےگی اس کاخمیازہ خود بھگتے گی، قانون توڑاجائے گا تو قانون حرکت میں بھی آئے گا۔

یاد رہے آج شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر ن لیگی کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے اورنعرےلگائے اور احتساب عدالت میں گھسنےکی کوشش کی۔

پولیس کی جانب سے ن لیگی کارکنان کوعدالت میں جانےسےروکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا گیا جبکہ متعدد ن لیگی کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا۔

loading...
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں