اداکارہ ندا چودھری کا خفیہ بنک اکاؤنٹ پکڑا گیا

اداکارہ ندا چودھری کا خفیہ بنک اکاؤنٹ پکڑا گیا

ایف بی آر نے 73 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا گیا
ندا چوہدری نے اپنا اکاونٹ خفیہ رکھا ہوا تھا ۔ جو اداکارہ نے اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر نہیں کیا تھا۔

لیکن پھر بھی ایف بی آر سے نہ بچ سکیں

ایف بی آر ذرائع کے مطابق دو کروڑ روپے اس خفیہ بنک میں فکس کرایے گئے تھے۔ایف بی آر نے نوٹس میں کہا ہے کہ دو کروڑ نقد اور اس کے منافع پر اداکارہ فوری ادا کرے 73 لاکھ 68 روپے کا انکم ٹیکس جمع کرائیں۔

ندا چودھری کو 8 جنوری تک کی مہلت دی گئی جس کے بعد  ایف بی آر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے  گی۔

. اداکارہ ندا چودھری کو چند ہفتے پہلے بھی ٹیکس گوشوارے میں حقیقی آمدنی نہ بتانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے

ایک تخمینہ کے مطابق ندا چودھری  16 دن میں 100000 لاکھ روپے کماتی ہیں۔ ان کے اخراجات بھی شاہی ہیں۔ لیکن ٹیکس ادا نہیں کرتیں۔

ان کے پاس ایک شاندار لینڈ کروزر ہے اور اس کے علاوہ جوہر ٹاون میں ایک اعلی بنگلہ ہے۔

 
لیکن ندا چودھری کا نام ٹیکس ریٹرن میں ریکارڈ نہیں کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ندا چودھری 8جنوری تک ٹیکس جع کرواسکیں گی۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں