وائٹ ہاوس میں آنے والے مہمانوں اور ملازمین کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آج کل

وائٹ ہاوس میں آنے والے مہمانوں اور ملازمین کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امریکی حکام نے وائٹ ہاوس میں کام کرنے والے ملازمین اور مہمانوں کے موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاوس کی  پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اس حوالے سے جاری کیا ہے  کہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی سسٹمز کی حفاظت اور سالمیت اولین ترجیح ہے۔ لہذا  وائٹ ہاوس میں کام کرنے والے ملازمین کو ذاتی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

loading...

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاوس آنے والے مہمانوں پر بھی وائٹ ہاوس کے اندر اپنے موبائل  استعمال نہیں کر پائیں گے۔لیکن بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ ملازمین اور مہمان اپنا کام اور کسی دوسرے سے رابطہ سرکاری ڈیوائسز کے ذریعے کر پائیں گے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاوس سے خبریں لیک ہونے کی شکایت کئی بار کر چکے ہیں۔ لہذا امریکی میڈیا  کے مطابق   یہ پابندی ایک طرف تو ایسی خبروں کو روکنے کے لیے ہے اور دوسری طرف سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھی یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں