خون میں سوزش جیسی بیماری میں مبتلا سعود ی لڑکی یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنی بیماری سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے، آج کل

بیماری میں مبتلا سعود ی لڑکی یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنی بیماری سے نمٹنے کی کوشش

سعودی عرب ، 12 سالہ لڑکی جو ایک موزی مرض میں مبتلا ہے ایک یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنے مرض سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  حنین الخرجی نامی 12 سالہ سعودی لڑکی جو ایک انوکھے مرض خون کی سوزش میں مبتلا ہے نے  “حنین  کی زندگی” نا می ایک یوٹیوب چینل شروع کیا ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کو کھانے پینے کے طور طریقے ، میک اپ کے انداز سکھا رہی ہے۔

حنین کی والدہ نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی آرٹ اور پینٹنگ کی شوقین ہے۔ ٹی وی اناؤنسر بننے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ اور وہ مختلف مقابلے منعقد کر رہی ہے۔۔ کینسر کے مریض بچوں کو انتہائی پیار، محبت اور لگاؤسے مفید مشورے دے رہی ہے۔

ماں نے مزید بتایاکہ حنین الخرجی نے 8 برس تک اپنا علاج کرایا، مرض اچانک شدید ہو گیا۔ معائنہ کرانے سے پتہ چلا کہ اسے بلڈ کینسر نہیں بلکہ خون میں سوزش کا عارضہ لاحق ہے جس کا وہ 3 برس تک کیمیائی علاج کراتی رہی جس سے اسے آنتوں میں شدید تکلیف ہوئی اور اب حنین سکول نہیں جا سکتی۔

اس کی ماں نے بتایا کہ حنین نے تعلیم و تربیت کو جاری رکھنے کے لئے خصوصی ویب سائٹ قائم کر لی ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں