آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
مئی 07 سوموار
برج حمل
 مئی07   پیر۔خوشگوار اور پر مسرت لمحات سے یکدم کاروباری مصروفیت میں متوجہ ہونے کی صلاحیت کی وجہ سے آج آپ اپنی توانائی کا مرکز کامیابی سے مستقبل کے امور میں رکھیں گے۔

برج ثور
 مئی07    پیر۔آج کیا گیا سفر نہ صرف خوشگوار ہوگا بلکہ خوش نصیبی میں بھی اضافہ کا سبب ہوگا۔ کاروباری تفصیلات میں محتاط رہیں تاکہ کامیابی یقینی ہو۔ افسران بالا کو متاثر اور شاباش حاصل کر سکیں گے۔
برج جوزا
 مئی07    پیر۔ایک بار پھر گرفتار محبت ہونے کے لئے ایک حیران کن دن ہوگا اور جو پہلے ہی سے شریک محبت رکھتے ہیں ان کے لئے خوشگوار دن ہوگا۔ بچت کے اصول کو سامنے رکھتے ہوئے مالی امور چلائیں۔
برج سرطان
 مئی07   پیر۔شام کو کسی ایسے شریک محبت سے ملاقات رکھیں جو آپ کی پرکشش شخصیت کو تسلیم کر لے اور جو آپ کی پیش کش ہو اے آپ کے معیار کے مطابق قبول کر لے۔

برج اسد
 مئی07  پیر۔سیر و تفریح کا پروگرام پر لطف رہے گا تاہم اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کرین۔ چوری چکاری ہونے کا خطرہ ہے۔ اپنی مصروفیات کو زیادہ تر عملی شکل دیں تاکہ کامیابی حاصل کر سکیں۔
برج سنبلہ
 مئی07 پیر۔شادی‘ شراکت اور وراثت کے امور غیر معمولی اہمیت اختیار کریں اور سود مند رہیں گے۔ ذہنی ارتقاء ادب و علمی محافل میں شرکت سے دلچسپی بڑھے گی۔ شراکتی امور سے فائدہ ملے گا۔
برج میزان
 مئی07  پیر۔دن کے شروع میں ہی درپیش مسئلہ کو سہارا مضبوطی سے دے دیا تو بعد از دوپہر جو لمحات آئیں گے ان میں مسئلہ کی ڈگمگاتی کیفیت کو سنبھالنے میں مدد ملے گی۔
برج عقرب
 مئی07  پیر۔وراثتی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مالی معاملات یکدم مرکز توجہ بن جائیں گے۔ اس دوران خرید و فروخت میں مشکل حالات کا سامنا ہوگا جو رقم خرچ کی جائے گی فائدہ مند نہیں ہوگی۔
برج قوس
 مئی07  پیر۔دِلی خواہشات کے پورا ہونے کا انتظار آج ختم ہو جائے گا کسی قریبی دوست یا رشتے دار کی طرف سے مالی طور پر زبردست سپورٹ مل سکے گی۔ ذاتی توجہ کاروباری کاموں کی طرف رہے گی۔

برج جدی
 مئی07    پیر۔جذباتی امور میں محتاط رہیں اور تحمل مزاجی سے کام لیں ۔ ورنہ خواہ مخواہ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ شراکتی امور مسائل کا شکار رہیں گے ۔ جس سے ذہنی پریشانی آسکتی ہے ۔

برج دلو
 مئی07   پیر۔آج آپ کافی سنجیدہ مزاج رہیں گے اور کچھ وقت علیحدہ  گزارنے کی فکر میں ہونگے۔ صحت کے بارے میں محتاط رہیں خصوصاً وہ لوگ جو گلے کی بیماری اور ہائی بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

برج حوت
 مئی07    پیر۔اپنے شریک کار کو سیدھی اور صاف ہدایات جاری کر دیں تاکہ کامیاب منافع کی اُمید ہو سکے۔ موڈ اور مزاج میں سستی غالب رہے ی اور سماجی امور میں دلچسپی کم رہے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  اصغر خان عملدرآمد کیس ،پیسے وصول کرنیوالے نواز شریف، جاوید ہاشمی ،عابدہ حسین سمیت21 سویلین کو نوٹس جاری

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں