ان ڈور پلانٹس سے کس طرح گھر کے ماحول پرسکون بنایا جاسکتا ہے

ان ڈور پلانٹس گھر کی تزئین و آرائش میں  کئی گناہ اضافہ کر دیتے ہیں سجاوٹ کا یہ منفرد انداز نہ صرف گھر کی فضاء کو باعث فرحت بناتا ہے ۔بلکہ طبیعت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے خوبصورت اور دلکش ان ڈور پلانٹس سے آراستہ گھر بلاشبہ تازگی کا احساس اجاگر کرتے ہیں۔

 تاہم اس امر کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے کہ سجاوٹ کے ساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال بھی اہمیت کی حامل ہے ۔

 کیکٹس

 اگر آپ ان ڈور پلانٹس سے شغف رکھتی ہیں لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے پودوں کی دیکھ بھال کے لئے وقت نہیں نکال پاتی تو اپڈیٹس سے اپنا یہ شوق اطمینان کے ساتھ پورا کر سکتے ہیں۔ان ڈور پلانٹس

 اس انڈور پلانٹ کی اچھی بات یہ ہے کہ اس کے انتخاب کے مراحل میں دشواری نہیں ہوتی بلکہ آپ انکا انتخاب سائز شکل اور اقسام کی بنیاد پر کر سکتی ہیں۔

 عموما انڈور پلانٹ کے لئے زیادہ ترجیح کرسمس پلانٹ کٹی کو دی جاتی ہے۔ جس پودے میں پھول کبھی کبھار ہی رکھتے ہیں لیکن ماحول میں مزید دلکشی پیدا کر دیتے ہیں۔ ان کی نشوونما کے لئے ہفتے میں ایک بار پانی ڈالا کافی ہوتا ہے۔

 چائنیس ایورگرین

 بڑے بڑے ہرے پتوں پر مختلف رنگوں کی ہلکی سی آمیزش کے لئے چائنیس ایورگرین آنکھوں کو نہایت بھلا معلوم ہوتا ہے ویسے بھی سبز رنگ قاضی اور ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے لہذا یہ پودا بھی اپنے چمکدار سبز رنگ سے ذہن پر چھ اثر رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

 مزید یہ کہ بطور ان ڈور پلانٹس میں اس کا سائز بہترین مانا جاتا ہے اور آرائش کے لیے اسے اپنی پسند کے کسی بھی گوشے میں سجایا جا سکتا ہے۔

ان ڈور پلانٹس

چائنیز ایورگرین سردیوں کے موسم میں بھی پر بہار رہتا ہے اسی لیے اسے ایورگرین کہا جاتا ہے۔ اس کو روزانہ پانی ڈالنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی کیوں کے اس سے افزائش کے لئے پانی کی کم مقدار درکار ہوتی ہے۔

 لہذا یوں سمجھیں کہ یہ ایسا آئیڈیل آرائشی پودا ہے  جو کم وقت میں ماحول کی خوبصورتی کا احساس دو چند کر دیتا ہے

 لکی بمبو

 گھر کی تزئین و آرائش کے علاوہ دفاتر میں بھی یہ پودا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس انڈر پلانٹ کی خاصیت یہ ہے کہ کم وقت میں اس کی مناسب دیکھ بھال کی جاسکتی ہے ۔

اسی وجہ سے یہ سجاوٹ کے لئے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ اس کا سائز مناسب ہوتا ہے لہذا اسے میں الماری وغیرہ پر باآسانی رکھا جا سکتا ہے۔

اس پودے کی ایک قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ اکثریت کے نزدیک یہ خوش قسمتی کی علامت بھی مانا جاتا ہے۔ جیسے کہ تین شاخوں والا خوشیوں کا، 5 شاخوں والا دولت کا، اور سات شاخوں والا صحت کا ضامن تصور کیا جاتا ہے۔

 اب یہ آپ کے لئے خوش قسمتی کا عندیہ لے کر آتا ہے یا نہیں اس نظریے کی آزمائش اسی صورت ممکن ہے کہ جب آپ اسے اپنے گھر میں لائیں اس کےعلاوہ ان ڈور پلانٹس کی بے شمار اقسام ہیں جن سے گھر کے مختلف کونوں کو نئے انداز سے سجایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں۔  سہیل تنویر 300 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے چھٹے کھلاڑی

ان ڈور پلانٹس

 آرائشی پودوں کی دیکھ بھال کے لئے زیادہ وقت بھی درکار نہیں ہوتا، کیونکہ یہ مناسب دیکھ بھال کے ذریعہ باآسانی نشوونما پا سکتے ہیں ہوتے ہیں۔ ان ڈور پلانٹ سے سجاوٹ کے تقاضے تو پورے ہوتے ہیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ فرحت کا احساس ماحول کو پرسکون رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھر کی تزئین و آرائش میں پودوں کو فوقیت دیں

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں