بے مثال حافظہ رکھنے والے والے بچے کے پوری دنیا میں چرچے

بچے
loading...

چھ سالہ میڈن لینڈیشو حیرت انگیز حافظے کے مالک ہیں جنہیں دینا کے ہر ملک کا نام یاد ہے۔ اس سے بھی بڑھ کر وہ ان ممالک کے ناموں کو انگریزی حروفِ تہجی کی ترتیب سے بیان کرتے ہیں

ماہرین کے مطابق نہ صرف میڈن بہت ذہین ہیں بلکہ ان کا حافظہ بھی بے مثال ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ابھی کے جی میں پڑھتے ہیں۔ ان کی چھٹی سالگرہ پر ان کی دادی نے عالمی نقشوں پر مبنی ایک گلوب تحفے میں دیا جس کے بعد میڈن نے ہر ملک کا نام اس کے جھنڈے کے حوالے سے یاد کرلیا۔

میڈن کی شہرت اس وقت بلندیوں پر پہنچی جب ان کی والدہ کرسٹی لینڈیشو نے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دنیا کے تمام ممالک کے نام ردیف وار بیان کرتے ہیں۔ میڈن نے اس ویڈیو میں ممالک کی فہرست کو افغانستان سے شروع کیا اور زمبابوے پر جاکر ٹھہرے۔

ان کی والدہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ان کی صلاحیتوں پر شک نہیں ہونا چاہیے اور اس کےلیے ویڈیو ثبوت حاضر ہے۔ اگر کسی کو شک ہے کہ میرا بچہ کسی قابل نہیں تو کے جی میں پڑھنے والے اس بچے کی ویڈیو ضرور دیکھ لیں۔

والدہ کے مطابق تین سال کی عمر میں اس کی صلاحیتیں سامنے آنے لگیں اور وہ یوٹیوب پر دیکھی جانے والی ویڈیوز کے الفاظ دوہرانے لگے۔ میڈن نے پہلے ایک گانے ’کنٹریز آف دی ورلڈ‘ کو یاد کیا جس میں سارے ممالک کے نام تھے۔

مزید پڑھیں۔  پڑھئیےاوورسیز پاکستانی کس طرح اپنا ووٹ ڈال سکتےہیں

تاہم اس کے بعد اس نے اے بی سی کے لحاظ سے دنیا کے ہر ملک کا نام یاد کرلیا اور اب گانے کے بغیر ہی ممالک کے نام بیان کرتا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں