چترال ٗ دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول 2018 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا

شندور پولو فیسٹیول میں روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین فری اسٹائل پولو کھیلا جائے گا

چترال: دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں شندور پولو فیسٹیول 2018 کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔رنگا رنگ پولو فیسٹیول کا افتتاح چترال اور گلگت بلتستان کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شندور پولو فیسٹیول میں روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے مابین فری اسٹائل پولو کھیلا جائے گا۔

تاریخ میں پہلی مرتبہفیلڈ لائٹس میں پولو میچز کھیلے جائیں گے جس میں چترال اور گلگت کی کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔سیاحوں کی بھر پور لطف اندوزی کیلئے شاندار آتش بازی اور میوزیکل اینڈ کلچرل نائٹ کا بھی اہتمام کیا جائیگا ٗ سیاحوں اور شائقین پولو کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ٗضلعی انتظامیہ کے رضاکار ہر اینٹری پوائنٹس پر مہمانوں اور سیاحوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے واش رومز اور صاف پانی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

بڑی تعداد میں سیاحوں کی شندور آمد کے پیش نظر لواری ٹنل گیارہ جولائی تک مکمل کھلارہے گا۔سیاحوں کی آسانی کیلئے ا سپیشل ہیلپ لائن ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو کوئی بھی مشکل پیش آنے کی صورت میں 0943۔412519نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔رنگا رنگ پولو فیسٹیول تین روز تک یعنی سات سے نو جولائی جاری رہے گا۔

(Visited 5 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں