آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
علی زنجانی
اگست07    منگل۔
برج حمل
  نئے کاروبار میں سرمایہ کاری منافع بخش رہے گی۔ مالی مسائل کا ممکنہ حد تک خاتمہ ہو سکے گا۔ دوسروں کے جذبات کے احساس سے عزت و شہرت میںاضافہ ہو سکے گا۔
 
برج ثور
 اگر آپ نوکری کی تبدیلی کے متعلق سوچ رہے ہیں تو فوراً اس پر عمل کرنا آپ کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ کاروباری امور کی وجہ سے مصروفیت رہے گی۔ 
 
برج جوزا
   دوسروں سے بہتر مشورہ مل سکے گا۔ جائیداد سے متعلقہ معاملات حل ہو سکیںگے۔ ازدواجی زندگی خوشگوارگزرسکے گی۔ طالب علموں کو درپیش مسائل حل ہو سکیں گے۔ 
 
برج سرطان
  گھریلو معاملات طے کرتے وقت تحمل مزاجی سے کام لیں اور غصے اور جلد بازی سے گریز کرنا بہتر رہے گا۔ دوسروں کے مشورے کے بجائے خود کیا گیا فیصلہ فائدہ مند رہے گا۔ 
 
برج اسد
  ملے جلے اثرات رہیں گے۔ گھریلو ماحول خوشگوار رہے گا۔ طالب علم دوستوں کیساتھ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔ شریک کار کا تعاون حاصل رہے گا۔ 
 
برج سنبلہ
 سیر و سیاحت کا پروگرام خوشگوار گزرے گا۔ مقاصد میں کامیابی ہو سکے گی۔ شریک حیات کا تعاون حاصل ہوگا جس سے گھریلو ماحول پر سکون رہے گا۔ کاروبار  وسعت اختیار کر سکے گا۔ 
 
برج میزان
  شریک حیات اور شریک کار کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے اور غلط فہمیوں کے بادل جھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہوں گے۔
 
برج عقرب
 اگست07  منگل۔  نئے منصوبوں کیلئے راہ ہموار ہوگی۔ مالی لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔ طبیعت میں مایوسی چھائے گی۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔
 
برج قوس
 اگست07 منگل۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ ملازمت‘ صحت اور روپے پیسے کے معاملات میں محتاط رہیں۔ کام کے دوران نئے لوگوں سے ملاقات ہو سکے گی۔ جس سے رومانوی زندگی متاثر ہو سکتی ہے۔
برج جدی
 اگست07  منگل۔ رومانوی و سماجی ماحول سازگار ہوگا۔شریک کار یا ساتھ کام کرنیوالے ساتھی سے اہم معاملات طے کر سکیں گے۔ نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال مفید رہے گا۔ رومانس کا موقع ملے گا۔
 
برج دلو
  جذبات پر کنٹرول رکھیں۔ معمولی نقصان سے دلبرداشتہ نہ ہوں۔ محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ قوت ارادی بڑھے گی۔ دوست کے ساتھ مل کر پارٹی وغیرہ کا اہتمام کر سکیں کے۔ 
 
برج حوت
  مخلص دوست کا تعاون حاصل رہیگا۔ مالی معاملات میں صلاح مشورہ مفید رہے گا۔ سماجی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ نجی امور کی تکمیل کر سکیں گے۔ 
———————————————————————————
Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  زمبابوین صدر کی ریلی میں دھماکا، تین افرادہلاک، 26 زخمی، ایمرسن محفوظ رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں