تاریخ کی بھیانک آگ،صدر ٹرمپ کا ٹویٹ، ویڈیو دیکھیں

آگ کیلیفورنیا

امریکی ریاست کیلیفورنیاکے جنگلات میں لگی آگ تاریخ کی بھیانک ترین آگ بن گئی ، تقریبا 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد ایکڑ پر پھیلی آگ بجھانے کے لیے طیاروں کی مدد لےلی گئی

کیلیفورنیا: کیلیفورنیاکےجنگل میں لگی آگ کے شعلے اور دھوئیں کےبادل میلوں دور سے دیکھےجاسکتے ہیں۔ بھڑکتی آگ نے75 گھر تباہ کردیے جبکہ ہزاروں افراد کو گھر چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

اس آگ کو2017میں لگنے والی آگ سے بھی خطرناک قرار دیا جارہا ہے جس نے سانتا باربرا اور وینٹوراکاؤنٹیز میں2 لاکھ81ہزار سے زائد ایکڑ اراضی جلاکر خاک کردی تھی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن نے جنگلاتی آگ کی شدت دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت سے امداد طلب کر لی ہے۔

 جیری براؤن نے کہا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقے کی پبلک ہیلتھ اور تحفظ کو براہ راست شدید خطرات کا سامنا ہے اور ان میں کمی لانے کے لیے مرکزی حکومت کی اضافی امداد ضروری ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ متاثرہ علاقے کے لوگوں کو عارضی رہائش اور گھروں کی مرمت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آگ سے اب تک 7افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے بھی سماجی رابطہ ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسے ریاست کی تاریخ کی بڑی آفت قرار دیا ہے۔

جنوبی اسپین کے جنگلات میں بھی آگ لگی ہوئی ہے،سیکڑوں فائر فائٹرز اور طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسپین کا دارالحکومت میڈرڈ ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں گزشتہ روزدرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا.

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں