سلمان خان کی فلم ‘ لوراتری’ کا ٹریلرجاری

سلمان خان فلمز

دبنگ اداکارسلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق ایوش شرما نئی بولی وڈ فلم ’لوراتری‘سے اپنی فلمی کرئیر کا آغاز کر رہے ہیں جس کے آفیشل ٹریلرکا اعلان سلمان خان نے سوشل میڈیا جاری کردیا ہے۔

فلم سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بن رہی ہے لہٰذا سلمان اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں اوراس کی تشہیر کافی عرصے سےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کررہے تھے۔

ابھیراج منا والا کی ہدایت کاری اور سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں ایوش شرما کے مد مقابل نئی اداکارہ ورینہ حسین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔

Image result for loveratri

فلم کی کہانی ایک پیار کرنے کے والے گجراتی جوڑے کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔

Image result for loveratri

فلم کہ دیگر کاسٹ میں رام کپور، رونت رائے، ارباز خان، سہیل خان شامل ہیں۔

فلم کی کہانی نارائن بھٹ نے تحریر کی ہے اور اسے ابھی راج مینا والا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

Related image

یاد رہے یہ فلم رواں سال 5اکتوبر ہی ریلیز کی جائے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں