چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 3 حلقوں سے کامیابی کا مشروط نو ٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران کے کا قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اور این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکشن روک لیا ہے، تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کا 3 حلقوں سے کامیابی کا مشروط نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے جاری نوٹی فیکیشن کو ضابطہ اخلاق کیس فیصلے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں اور جن حلقوں میں حکم امتناع جاری نہیں کیا، ان کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔

ای سی پی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 نوشہرہ سے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روک لیا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں