فلم ’’پدماوت‘ ‘ میں رانی پدمنی کے کردار کے لئے دپیکا پڈوکون سے قبل مجھے آفر کی گئی تھی ،ایشوریارائے

Aishwarya Rai
loading...

ممبئی:بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’’پدماوت‘ ‘میں رانی پدمنی کے کردار کے لئے دپیکا پڈوکون سے قبل مجھے آفر کی گئی تھی۔

2018 کی پہلی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ ریلیز سے قبل کئی تنازعات کا شکار رہی جہاں بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم کرنی سینا کی جانب سے فلم کے نام اور کہانی کو لیکر مظاہرے بھی کئے گئے یہاں تک کہ دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم تمام مسائل کے باوجود فلم نہ صرف ریلیز ہوئی بلکہ کامیاب بھی رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فلم ’پدماوت‘ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے رانی پدمنی کے کردار کے لئے پہلے انہیں آفر کی تھی لیکن ہدایتکار کو بدقسمتی سے میرے مطابق خلجی کے کردار کے لئے کوئی مناسب اداکار نہیں ملا تھا اس لئے بعد میں میری جگہ دپیکا کو کاسٹ کرلیا گیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں