کراچی فیکڑی برطرف ملازم نے اپنےہی ساتھیوں کو یرغمال بنا لیا

فیکڑی برطرف ملازم
loading...

کراچی: سہراب گوٹھ میں واقع فیکٹری کے برطرف ملازم نے اسلحے کے زور پراپنے ہی ساتھیوں کو یرغمال بنا لیا۔

ذرائع کے مطابقصورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ فیکٹری کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔سلیم شہزاد نامی شخص کا کہنا ہے کہ اسے دو ماہ کی تنخواہ دیے بغیر ہی نکالا گیا ہے۔

صورتحال سے نمٹنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر منیر شیخ کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان اور انتظامیہ سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،سلیم کے مطالبات کو منظور کرلیں گے۔ایس ایس پی ملیر منیر شیخ نے کہا کہ معاملہ پولیس کو ہنیڈل کرنے دیاجائے، ابھی راستے میں ہوں اور کچھ دیر میں فیکٹری پہنچ جاؤں گا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں