دھاندلی کی بنیاد پر ملنے والی اکثریت سے کبھی بھی جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی ،مولابخش چانڈیو

مولابخش چانڈیو

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں آکر بھی سیاسی اور اخلاقی طاقت سے محروم ہوں گے۔

اپنے بیان میں سنیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ دھاندلی کی بنیاد پر ملنے والی اکثریت سے کبھی بھی جمہوریت مضبوط نہیں ہوتی ہے انتخابات میں بظاہر جیتنے والی جماعت کے پاس عوامی حمایت اور نہ عوام کا اعتماد ہے، جس حکومت کے پاس عوامی حمایت نہ ہو وہ بلیک میل ہی ہوتی رہے گی ۔

loading...

انہوں نے کہاکہ دھاندلی سے جیتنے والے جتنے چاہے خوش ہوں لیکن یہ اپنے فیصلے خود نہیں کر پائیں گے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ایسی بے اختیار اور کٹھ پتلی حکومت جمہوریت کے مستقبل کیلئے اچھا شگون نہیں ہوگی خودمختار جمہوریت ہی طاقتور جمہوریت ہوتی ہے، ملک کو کنٹرولڈ جمہوریت نہیں خودمختار جمہوریت کی ضرورت ہے، اندیشہ ہے کہ آنے والی حکومت کے اقدامات سے عوام کا جمہوریت پر اعتماد کم ہوجائے گا،

احتساب اور قانون کی حکمرانی کا نعرا لگانے والے بھی آج لاؤ لشکر کے ساتھ نیب میں پیش ہوا نئے لاڈلے نے پروٹوکول کے ساتھ نیب میں پیش ہوکر قانون کی حکمرانی کا اپنا نمونہ پیش کر دیا ہے، مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ابھی اقتدار ملا نہیں اور یوٹرن شروع ہو چکے ہیں جتنے بھی دعوے اور وعدے کئے وہ حلف لینے سے پہلے ہی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں