تبدیلی آگئی، سندھ گورنر ہاوس کے دروازے عوام کے لیے کھل گئے

سندھ گورنر ہاوس

کراچی: سندھ گورنر ہاوس کے دروازے عوام کیلئے کھل گئے. گورنر ہاؤس کے پارک میں شہریوں کی مفت انٹری ہوئی. گورنر سندھ عمران اسماعیل عوام کے ساتھ گھل مل گئے۔

عمران اسماعیل نے پارک کا دورہ کیا اور پودا بھی لگایا. پارک صبح 6 سے 10 بجے اور شام 4 سے ساڑھے 6 بجے کھلا رہے گا۔

 س موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہفتے میں ایک دن میں خود بیٹھوں گا. گیٹ نمبر چار پر شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا عمران خان جلد کراچی آئیں گے. شہر کی تعمیر و ترقی کےلئے تمام جماعتیں ملکر کام کریں.کراچی میں جاری منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن والوں کے پاس دو راستے ہیں. ایک آسان اور ایک مشکل جو چاہیں اختیار کریں

(Visited 3 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں