دبئی ٹیسٹ: اوپنرز کی نصف سنچریاں، پاکستان کا عمدہ آغاز

File Photo

یا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اور امام الحق کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستانی ٹیم کو عمدہ آغاز مل گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے بغیر کوئی نقصان کے ایک سو 50 رنز بنالیے ہیں، محمد حفیظ 82 رنز اور امام الحق 57 رنز پر پُراعتماد انداز میں بلے بازی کررہے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے، اس لیے یہاں ابتدا میں سنبھل کر کھیلنا ہوگا۔

قومی ٹیم میں بلال آصف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سرفرازاحمد (کپتان)، امام الحق، محمدحفیظ، اظہرعلی، حارث سہیل، اسدشفیق، بابراعظم، یاسرشاہ، محمدعباس اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں جن میں مختصر دورانیے کی کرکٹ کے تجربہ کار بیٹسمین ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیوسکاگنی شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کی کپتانی ٹم پین کر رہے ہیں جبکہ میدان میں شان مارش ان کے نائب ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، مچل مارچ، ٹریوس ہیڈ، مارنس لیوسکاگنی، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، پیٹر سڈل اور جان ہولینڈ شامل ہیں۔

ادھر پاکستان نے بھی آسٹریلیا کو دبئی میں زیر کرنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں یاسر شاہ نسبتاً نئی اور کمزور آسٹریلین بیٹنگ لائن کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ نوجوان اسپنر شاداب خان پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور اسپن کے شعبے میں تمام امیدیں یاسر شاہ سے وابستہ کی جارہی ہیں۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں