وزیراعظم کی لاہور آمد: زمان پارک میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد گرفتار

لاہور احتجاج

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں ان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر احتجاج کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد سے قبل نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ڈیلی ویجز ملازمین جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران دھکم پیل بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

loading...

شہریوں کے احتجاج کے باعث کینال روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ لاہور کے دورے کے دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت صوبائی وزراء سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Spread the love
  • 3
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں