جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کل سے کھولنے کا فیصلہ

پاکستانی قونصل خانہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کی بندش کے معاملے پر افغان حکام کی جانب سےسکیورٹی کی یقین دہانی پر تنازع حل ہو گیا۔

قونصل خانہ کل سے کھول دیا جائے گا۔ سکیورٹی صورتحال 28 اگست پر واپس آنے کے بعد قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ 29 اگست سے بند تھا جسے ننگرہار کے گورنر کی بے جا مداخلت کے بعد حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کابل کے دوران قونصل خانے کی بندش کا معاملہ اٹھایا گیا تھا جسے اسلام آباد اور افغان وزارت خارجہ کے حکام کے درمیان طویل بات چیت کے بعد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

افغان حکام نے یقین دلایا کہ پاکستانی سفارتی عملے کو طے شدہ عالمی قوانین کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جائے گی جس پر قونصل خانہ کل بروز پیر سے کھولا دیا جائے گا۔۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں