مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

الیکشن کمیشن

پاکستان مسلم لیگ ن نے مبینہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مبینہ حکومتی انتقامی کاروائیوں کے مقابلے کے لیے جوابی حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل صبح 11 بجے لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

loading...

اجلاس میں حکومتی اقدامات، سی پیک سے متعلق فیصلوں اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کے خلاف حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔ ن لیگی قیادت حکومت کے خلاف راست اقدام پر مشاورت کرے گی۔

پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ ن لیگ کا مؤقف ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے اور انتقامی کارروائیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں