آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
نومبر 07 بدھ۔ ۔

برج حمل
گزشتہ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ غیر ضروری معاہدے کو منسوخ کر دینا بہتر رہے گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔

برج ثور
رواں کاروبار میں ترقی اور مالی فوائد حاصل ہونگے۔ عہدہ ملازمت میں حسب منشاء تبدیلی متوقع ہے۔ مہمانوں کی آمد و رفت سے بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔

برج جوزا
کسی دور کے مقام پر رہنے والے دوست سے رابطہ کر سکیں گے۔ کام کے دوران کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

برج سرطان
گھریلو معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا اور اس سے آپ کو ذہنی سکون میسر آئے گا۔ کام کے دوران بعض امور میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

برج اسد
کسی نجی مسئلے کا سامنا ہوگا جو کہ ذہنی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔گزشتہ پیدا شدہ مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔ مالی معاملات درپیش ہونگے۔

برج سنبلہ
غیر ذمہ داری کا مظاہرہ مت کریں کیونکہ پہلے ہی آپ کو اس وجہ سے کافی نقصانات ہو چکے ہیں لہٰذا اپنی سوچ سمجھ کو خاطر میں لا کر تخلیقی کام سرانجام دیں۔

loading...

برج میزان
کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔ اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں پر ہر گز ضائع نہ کریں۔نجی امور میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔

برج عقرب
بچھڑے ہوئے دوست سے اچانک ملاقات ہو سکتی ہے ۔ ملازمین کی ضروریات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ مصنوعات کی تشہیر کے لئے دن بہتر ہے۔

برج قوس
تخلیقی صلاحیتیں اُجاگر ہونگی اور اخراجات میں اضافہ ممکن ہے لہٰذا فضول خرچی سے پرہیز کریں ورنہ مسائل میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

برج جدی
وراثتی امور میں دلچسپی فائدہ مند ہوگی اور مالی معاملات سے متعلقہ مسائل میں کمی آئے گی۔ محبت کے امور توجہ طلب رہیں گے۔

برج دلو
دشمن زیر ہونگے اور مالی پوزیشن مستحکم ہو سکے گی۔ بسلسلہ تعلیم سفر کر سکیں گے اور مقاصد کے حصول کیلئے رسک لیں گے۔ سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوگا۔

برج حوت
صبر و تحمل کی نئی لہر اپنے اندر محسوس کر سکیں گے۔ کام پر کنسٹریشن رہے گی۔ انعامی بانڈز میں نقصان کا امکان ہے۔ لہٰذا سوچ سمجھ کر کام کریں۔

———————————————————————————

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں