عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کر دی

عافیہ صدیقی

اسلام آباد: امریکہ میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کردی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جو عافیہ صدیقی نے ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کو جیل میں ملاقات کے دوران دیا۔

عافیہ صدیقی نے خط میں لکھا ہے کہ ‘عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی لہٰذا عمران خان میری رہائی میں مدد کریں’۔

loading...

خط میں لکھا ہے کہ ‘میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں، امریکہ میں میری سزا غیر قانونی ہے کیوں کہ مجھے اغواء کر کے امریکہ لایا گیا تھا’۔

عافیہ صدیقی نے خط میں کہا ہے کہ ‘عمران خان ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں، عمران خان کو اپنے اردگرد موجود منافقین سے محتاط رہنا چاہیے’۔

عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کے مخالفین کو کہا کہ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو اپنی تنقید بند کر دینی چاہیے، انہوں نے ماضی میں غلطیاں کیں مگر اب وہ ویسے نہیں رہے اور اسلامی قوانین میں غلطیوں پر توبہ کرنے والے کی غلطیاں معاف کر دی جاتی ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں