امریکہ مڈٹرم الیکشن: پولنگ کا وقت ختم

امریکہ مڈٹرم الیکشن
loading...

امریکہ میں امریکہ مڈٹرم الیکشن  کے موقع پر تمام ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے13 نشستیں ری پبلکنز سے چھین لیں۔

ذرائع کے مطابق 435 میں سے 155 نشستوں پرری پبلکنز اور 152 پر ڈیمو کریٹس کو برتری حاصل ہے ،اب تک کے نتائج کے مطابق سینیٹ میں ری پبلکنز کی 45 اور ڈیموکریٹس کی 37 نشستیں ہوگئی ہیں۔

امریکی ریاستوں کے50 میں سے36 گورنروں کاانتخاب بھی ہو اجس میں ری پبلکنز کے گورنرز کی تعداد 16 اور ڈیموکریٹس گورنرز کی تعداد 12 ہوگئی ۔

امریکی الیکشن کے دوران ووٹ کے حق سے متعلق تنظیموں کو 10 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایوان نمائندگان میں اکثریت کے لیے کسی بھی جماعت کو 218 نشستیں درکار ہیں، حکمراں جماعت ری پبلکنز ایوان نمائندگان میں برتری برقرار رکھ سکے گی یا نہیں؟

وسط مدتی انتخابات کو امریکی صدر ٹرمپ کا امتحان اور ان کی پالیسیوں پر ریفرنڈم بھی کہا جا رہا ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں