پرینیتی چوپڑا کی جوتا چھپائی کی رسم کیلئے50 لاکھ کی ڈیمانڈ

loading...

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونس رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ان دونوں کے مداح اس لیے کافی خوش ہیں۔

لیکن کوئی اور بھی ہے جن کو ان دونوں کی شادی کی بےحد خوشی ہے اور شادی سے زیادہ وہ اس میں ہونے والی رسموں کے لیے پرجوش ہیں۔

وہ کوئی اور نہیں بولی وڈ اداکارہ اور پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی جوپڑا ہیں۔

جیسے تمام بہنیں اور کزنز شادیوں میں دلہے کے ساتھ رسمیں کرکے ان سے پیسے بٹورتی ہیں، ویسی ہی پرینیتی چوپڑا بھی ان معاملات میں پیچھے نہیں۔

اداکار نے پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونس سے شادی کی رسم جوتا چھپائی میں ان کے جوتے واپس کرنے کے لیے بڑی رقم کا مطالبہ کرلیا۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر نک جونس نے پریانکا کے لیے کمنٹ کیا، تاہم یہی کمنٹ ان کے گلے پڑ گیا۔

نک جونس نے تصویر پر پریانکا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ یہ کتنی خوبصورت ہیں، کیا آپ مجھے ان سے متعارف کرا سکتی ہیں؟‘

اس پر پرینیتی نے حامی بھرتے ہوئے نک جونس کے سامنے اپنی مانگ بھی رکھ دی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ان سے متعارف کروانا خاصہ مشکل ہے لیکن میں آپ کے لیے کوشش کرسکتی ہوں، لیکن صرف تب جب آپ مجھے جوتا چھپائی کے لیے 5 ملین ڈالر (50 لاکھ روپے) دینے کی حامی بھریں‘۔

پرینیتی چوپڑا اس سے قبل بھی نک جونس سے اتنی بڑی رقم جوتا چھپائی میں دینے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں نک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پریانکا کے لیے بالکل صحیح انتخاب ہیں۔

اداکارہ نے اپنی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کی تشہیر کے دوران کہا تھا کہ ’میں اپنی فلم کی تشہیر غلط وقت میں کررہی ہوں کیوں کہ اس وقت مجھ سے صرف ان دونوں کے حوالے سے سوالات کیے جارہے ہیں، میں بےحد پرجوش ہوں، پریانکا دی دی اور نک ایک ساتھ بےحد خوش اور اچھے لگتے ہیں، وہ ایک دوسرے کو بےحد پسند کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا نک سے بہتر انتخاب کوئی اور ہوسکتا تھا‘۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا رواں ماہ کے آغاز میں پریانکا کی شادی کی پارٹیز کے لیے امریکا روانہ ہوئیں تھی، تاہم بعدازاں یہ دونوں ایک ساتھ ممبئی واپس آئیں۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنی شادی سے قبل ممبئی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں شرکت کے لیے آئیں ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2 دسمبر کو جےپور میں شادی کریں گے۔

یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا سب سے پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔

25 سالہ گلوکار نک جونس عمر میں پریانکا چوپڑا سے 10 سال چھوٹے ہیں۔

Spread the love
  • 6
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں