پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ

ابو ظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ ٹیم میں خاص تبدیلی نہیں، امام الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کرےگا۔

loading...

پاکستان سنہ 2011 سے نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیت سکا۔ آخری بار گرین شرٹس نے 2014 میں نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں ہرایا تھا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ مسلسل 11 میچز جیت چکا ہے۔ سرفراز الیون ابو ظہبی ون ڈے جیت کر نیوزی لینڈ کی فتوحات کو بریک لگا سکتی ہے۔

اگر گرین شرٹس نے سیریز 0-3 سے جیت لی تو ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی پوزیشن پانچویں سے چوتھی ہوجائے گی۔ اس سے قبل دبئی میں آسٹریلیا سے کھیلی جانے والی 3 میچز کی ٹی 20 سیریز بھی پاکستان نے 0-3 سے اپنے نام کرلی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں