وزیراعظم کے دورہ چائنہ کے دوران ‘بیجنگ کی جگہ بیگنگ’ لکھنے پر پی ٹی وی کی کارروائی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران ایک خطاب کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر براہ راست نشر کرنے کے دوران ‘بیجنگ’ کی جگہ ‘بیگنگ’ کا لفظ استعمال کیے جانے پر وزارت اطلاعات اور نشریات نے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی ٹی وی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

پاکستان ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ غلطی کی وجہ سے حکومت کو ملکی اور عالمی سطح پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وزارت کے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر پی ٹی وی سی کرنل (ر) حسن عماد محمدی کو دیا جانے والے قائم مقام میجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے براہ راست خطاب کے دوران انگریزی میں ‘Beijing یا بیجنگ’ کی جگہ ‘Begging یا بیگنگ’ لکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بیجنگ، چین کا دارالحکومت ہے جبکہ انگریزی لفظ بیگنگ کے معنی بھیک مانگنے کے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد پاکستان ٹی وی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا کہ ‘آج دورہ چین میں وزیراعظم کے خطاب کے دوران ایک تحریر کی غلطی سامنے آئی جسے علم میں آنے کے بعد 20 سیکنڈ میں ہی درست کردیا گیا تھا’۔

پی ٹی وی کا مزید کہنا تھا کہ یہ غلطی ناقابل قبول ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں