رشی کپور کی بیماری سے متعلق جاری قیاس آرائیاں ، بیٹی نے خاموشی توڑ دی

رشی کپور

ممبئی: بھارتی میڈیا میں رشی کپور کی بیماری سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر اْن کی بیٹی نے خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور ستمبر کے آخر میں خاموشی سے علاج کے لیے امریکہ روانہ ہوئے اسی باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

بھارتی میڈیا میں دو ماہ سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اْن کی بیماری اب آخری اسٹیج تک پہنچ گئی۔

قیاس آرائیوں یا مبینہ جھوٹی خبروں کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اداکار نے اپنی بیماری سے متعلق مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اہل خانہ کو بھی اس حوالے سے میڈیا کو کچھ بھی مطلع نہ کرنے کی تاکید کی۔

loading...

گزشتہ ماہ 7 اکتوبر کو رشی کپور نے افواہوں کی تردید کرنے کے لیے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اْن کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت نیویارک کے علاقے مین ہٹھن میں اپنے پرانے دوست انوپم کھیر کے ساتھ سیر و تفریح کررہا ہوں۔

دوسری جانب رشی کپور کی صاحبزادی ردہما حال ہی میں بھارت سے امریکا پہنچیں جہاں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں والد کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑی۔
ردہما کا کہنا تھا کہ ’والد کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ روٹین کے چیک اپ کی وجہ سے امریکہ میں موجود ہیں‘۔ انہوں نے مداحوں کو بھی یقین دلایا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں لیجنڈری اداکار بالکل صحت مند ہیں۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں