پاکستان کا امریکہ سے عافیہ صدیقی کیس میں‌ انسانی حقوق کو مدنظر رکھنے کا مطالبہ

عافیہ صدیقی

اسلام آباد:‌ پاکستانی حکومت نے عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دورے پر آئی امریکی نائب وزیرِ خاجہ ایلس ویلز کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا۔

حکومت پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عافیہ صدیقی کے معاملے میں انسانی حقوق کومدنظر رکھا جائے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آئندہ ہفتے عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سےملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل کے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی ، اس موقع پر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط قونصل جنرل کے حوالے کیا، انھوں نے اپیل میں کہا کہ آپ ہمیشہ میرے ہیرو رہے ہیں.

یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں چھیاسی سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں