اب اورنج لائن ٹرین منصوبے کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے، علیم خان

علیم خان
loading...

لاہور: سینئر وزیر عبد العلیم خان کی زیر صدارت اورنج لائن منصوبے پر اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کی تکمیل پر تبادلہ خیال ہوا

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیرعبد العلیم خان نے متعلقہ اداروں کو اورنج لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ منصوبے کی لاگت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اورنج لائن ٹرین بڑی لاگت والا منصوبہ ہے، اب اسے ادھورا نہیں چھوڑ سکتے۔

اس موقع پر سینئر وزیر نے اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز کو کمرشلائز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بینکس، اداروں، کمپنیز کو اسٹیشنز کی اشتہاری اونرشپ دی جائے، کاروباری اداروں کی شراکت سے ٹرین کی سبسڈی میں کمی آئے گی۔

علیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت مستقل طورپرسبسڈی دینےکی متحمل نہیں ہو سکتی، ن لیگ نےسفید ہاتھی جیسے منصوبے بنانے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔

Spread the love
  • 8
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں