گوبھی خریدنے کی کوشش نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

گوبھی

نیویارک: کہاوت ہے کہ خدا جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ یہ کہاوت اس امریکی خاتون پر صادق آتی ہے جو گھر سے گوبھی خریدنے نکلی اور کروڑ پتی بن گئی۔

  امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر گرویٹن کی رہائشی اس خاتون کا نام ونیسا وارڈ (vanessa Ward) ہے جس کے باپ نے اسے کچھ رقم دی اور گوبھی خرید کر لانے کو کہا۔ ونیسا شہر کے ایک بڑے سٹور پر گئی جہاں اس نے گوبھی کے ساتھ ساتھ ایک ’سپن سکریچ آف ٹکٹ‘ (Spin Scratch-off Ticket) خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

loading...

ونیسا(vanessa Ward)  ٹکٹ خرید کر گھر گئی اور اسے سکریچ کیا تو یہ دیکھ کر اس کی خوشی کی انتہاء نہ رہی کہ وہ گیم کا ٹاپ پرائز جیت چکی تھی جس کے ذریعے وہ بگ وہیل پر 1لاکھ ڈالر سے  5 لاکھ ڈالر کے درمیان رقم جیت سکتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ونیسا نے اس لکی سپن کے ذریعے 2لاکھ 25 لاکھ ڈالر (تقریباً 3 کروڑ  14لاکھ روپے) جیت لیے۔ اتنا بڑا انعام جیتنے کے بعد ونیسا کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی پسندیدہ جگہ ڈزنی ورلڈ کی سیر کرنے جائے گی اور اس میں سے کچھ رقم اپنی ریٹائرڈ زندگی کے لیے بھی بچا کر رکھے گی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں