لاہور میں موٹروے پر دھند کے باعث متعدد گاڑیوں میں ٹکر

موٹروے پر

لاہور میں موٹروے پر کالا شاہ کاکو انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

لاہور میں خشک سردی میں اضافہ اور حد نگاہ میں کمی آنے لگی جس کے باعث کالاشاہ کاکو انٹرچینج پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک لاہور کا موسم یونہی خشک رہے گا، ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی دھند کا راج بڑھنے لگا۔

لاہور شہر میں حد نگاہ 150 میٹر تک ریکارڈ کی گئی جبکہ ایئر پورٹ اور کھلے علاقوں میں حد نگاہ 30 سے 40 میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

حدِ نگاہ میں کمی سے مختلف شاہراہوں پر موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کالا شاہ کاکو انٹر چینج پر حدِ نگاہ میں کمی سے موٹروے پر متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمایت کے مطابق آئندہ دوروز تک لاہور کا موسم خشک رہے گا اور سردی میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں