ایمرجنگ ایشیاء کپ: پاکستان کا یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیاء کپ
loading...

کراچی: پاکستان ٹیم ایمرجنگ ایشیاء کپ میں آج اپنا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیل رہی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ایمرجنگ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فائنل الیون میں ثمین گل کی جگہ غلام مدثر کو شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور علی عمران کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہانگ کانگ کے خلاف 366 رنز بنائے اور اسے 225 رنز سے شکست دی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں