جارج بش سینئر کو ٹیکساس میں سپرد خاک کردیا گیا

جارج بش سینئر

امریکہ کے سابق صدر جارج بش سینئر کو ٹیکساس میں سپرد خاک کردیا گیا ، ان کی آخری رسومات ہیوسٹن کے چرچ میں ادا کی گئیں جس میں ان کے بیٹے سابق صدر جارج بش جونیئر سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

جارج بش سینئر کو کالج ٹاؤن میں واقع جارج بش صدارتی لائبریری کے احاطے میں ان کی اہلیہ لارا بش کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیتھیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نےشریک ہوئے تھے۔

loading...

واضح رہے کہ امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جمعہ کو 94 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا، انھیں پارکنسن کا عارضہ لاحق تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی امریکی صدر بش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔

جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امریکہ کے اکتالیسویں صدر تھے وہ جنوری 1989 سے جنوری 1993 تک امریکہ کے صدر رہے تھے اور اپنی دوسری مدت کے الیکشن میں انھیں صدر بل کلنٹن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم 2000 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کے صاحبزادے جارج بش نے بل ڈیموکریٹ امیدوار البرٹ الگور کو شکست دیکر اپنے والد کی شکست کا بدلہ لے لیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں