اب عوامی نمائندے بھی ٹول ٹیکس ادا کریں گے

ٹول ٹیکس

اسلام آباد: قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس سے چھوٹ کی عوامی نمائندوں کی موجیں ختم ہوگئیں۔

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنادیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کیلئے مثال بنیں۔

مراد سعید نے کہا کہ ملک بھر میں منتخب نمائندے دورانِ سفر جہاں سے بھی گزریں، محصول ادا کریں، عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج والا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، تفریق کی بجائے مساوات و برابری کا اصول اپنانا ہوگا

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں